بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر بچے کے کان میں صرف اذان دی گئی ہو اقامت نہ دی تو کیا حکم ہے؟


سوال

میری بیٹی کی  2015 کی پیدائش ہے، پیدائش کے وقت اس کے دونوں کانوں میں تین دفعہ اذان دی گئی (حال آں کہ دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت دی جاتی ہے) لیکن یہ بات مجھے اس وقت معلوم نہیں تھی۔ پھر میرا بیٹا 2018 میں پیدا ہوا اس کے ٹائم بھی یہی غلطی کی، لیکن بیٹے کی پیدائش کے کچھ دن بعد ہماری کسی نے رہنمائی  کی اور پھر بیٹے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت دے دی، لیکن اب میری رہنمائی فرمائیں کہ  مجھے بیٹی کے لیے  کیا کرنا چاہیے؟

جواب

نومولود کے دائیں کان میں اذان اوربائیں میں اقامت کہناسنت ہے، لیکن اگر کسی نے لاعلمی میں صرف اذان دی اقامت نہیں کہی  تو اس سے کوئی حرج لازم نہیں آتا، بعض روایات میں نومولود کے کان میں صرف اذان دینے کا ذکر ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7/ 2691):

"وعن أبي رافع -رضي الله عنه- قال: «رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم أذن في أذن الحسن بن علي - رضي الله عنهما - حين ولدته فاطمة بالصلاة» . رواه الترمذي، وأبو داود. وقال الترمذي: هذا حديث حسن صحيح".

 (بالصلاة) . أي بأذانها وهو متعلق بأذن، والمعنى أذن بمثل أذان الصلاة وهذا يدل على سنية الأذان في أذن المولود وفي شرح السنة: روي أن عمر بن عبد العزيز - رضي الله عنه - كان يؤذن في اليمنى ويقيم في اليسرى إذا ولد الصبي. قلت: قد جاء في مسند أبي يعلى الموصلي، عن الحسين - رضي الله عنه - مرفوعاً: «من ولد له ولد فأذن في أذنه اليمنى وأقام في أذنه اليسرى لم تضره أم الصبيان»". كذا في الجامع الصغير للسيوطي رحمه الله. قال النووي في الروضة: ويستحب أن يقول في أذنه: "{وإني أعيذها بك وذريتها من الشيطان الرجيم} [آل عمران: 36]". قال الطيبي: ولعل مناسبة الآية بالأذان أن الأذان أيضاً يطرد الشيطان؛ لقوله صلى الله عليه وسلم:" «إذا نودي للصلاة أدبر الشيطان له ضراط حتى لايسمع التأذين»". وذكر الأذان والتسمية في باب العقيقة وارد على سبيل الاستطراد اهـ. والأظهر أن حكمة الأذان في الأذن أنه يطرق سمعه أول وهلة ذكر الله تعالى على وجه الدعاء إلى الإيمان والصلاة التي هي أم الأركان (رواه الترمذي، وأبو داود، وقال الترمذي: هذا حديث حسن صحيح)".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200069

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں