بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر بچہ رات کو پیدا ہو تو اگلا دن پیدائش کا پہلا دن شمار ہوگا


سوال

میرا بیٹا جمعرات کی رات تقریبًا 10بجے پیداہوا،  تو عقیقہ کا ساتواں دن کون سا پڑےگا بدھ  یا جمعرات ؟

جواب

آپ کا بیٹا  چوں کہ جمعرات کی رات  (یعنی جمعرات کا دن گزار کر شبِ جمعہ میں) 10 بجے کے قریب پیدا ہوا ہے  ، لہٰذا جمعہ کا دن اس کی ولادت کا پہلا دن شمار ہوگا اور اگلی جمعرات کو اس کی پیدائش کا ساتواں دن ہوگا۔

اب اگر آپ چاہیں تو بدھ کے دن مغرب  کے بعد یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو بھی عقیقہ کرسکتے ہیں، لیکن زیادہ بہتر  اور افضل یہ ہے کہ جمعرات کے دن سورج نکلنے کے بعد عقیقہ کیاجاۓ۔

"و ذبحھا في الیوم السابع یسنّ والأولی فعلھا صدر النھار عند طلوع الشمس بعد وقت الكراهة للتبرك بالبکور."

(تنقیح الفتاوی الحامدیة: ( ۲ / ۲۳۳ ) کتاب الذبائح، ط : مکتبه امدادیه )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200939

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں