
ہماری دادی کا انتقال ہو گیا ہے، اس سے پہلے میرے والد اور والدہ کا انتقال ہو گیا تھا ،ہماری دادی کے انتقال کے بعد ہمارے چچاؤں نے دادی کا گھر بیچ دیا، ابھی شریعت کے حساب سے اس جائیداد میں ہمارا حصہ ہے یا نہیں ، اور یہ گھر دادی کی ذاتی ملیکت میں تھا؟
واضح رہے کہ وارث کو ترکہ میں حصہ ملنے کی شرائط میں سے یہ بھی ایک شرط ہے کہ جب میت کا انتقال ہواس وقت وارث زندہ ہو۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائل کےوالد کا انتقال سائل کی دادی سے پہلے ہو چکا تھا، لہذا سائل کی دادی کےترکہ میں سائل کےوالدکاکوئی حصہ نہیں ،اور سائل سمیت سائل کےوالدکی اولاد کا اپنی دادی کے ترکے میں کوئی حصہ نہیں، اگر آپ کے چچا وغیرہ آپ کو اس ترکے سے کچھ دے دیں تو یہ ان کا احسان ہوگا۔
الموسوعۃ الفقیہ میں ہے:
"الركن لغة جانب الشيء الأقوى، وفي الاصطلاح عبارة عن جزء الماهية .وقد تقدم أن الإرث يطلق ويراد منه الاستحقاق وبهذا الإطلاق له أركان ثلاثة إن وجدت كلها تحققت الوراثة، وإن فقد ركن منها فلا إرث.
أولها: المورث وهو الميت أو الملحق بالأموات.
وثانيها: الوارث وهو الحي بعد المورث أو الملحق بالأحياء.
وثالثها: الموروث (أي التركة) وهو لا يختص."
(حرف 'الف' ارکان الإرث، ج: 3 ص: 21 ط: دار السلاسل)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144712101455
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن