بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر فرض کی تیسری رکعت میں سورت ملا لی تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا؟


سوال

فرض نماز کی تیسری رکعت میں اگر بھولے سےسورت ملا لی تو سجدہ سہو ہوگا؟

جواب

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف  سورۃ فاتحہ  پر اکتفا کرنا مسنون ہے، بہتر یہ ہے کہ سورت نہ ملائی جائے، لیکن اگر کوئی بھولے سے سورت بھی پڑھ لیتا ہے تو اس سے سجدہ سہو واجب نہ ہو گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 126):
"ولو قرأ في الأخريين الفاتحة والسورة لايلزمه السهو، وهو الأصح".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 511):
"(واكتفى) المفترض (فيما بعد الأوليين بالفاتحة) فإنها سنة على الظاهر، ولو زاد لا بأس به.

(قوله: ولو زاد لا بأس) أي لو ضم إليها سورةً لا بأس به؛ لأنّ القراءة في الأخريين مشروعة من غير تقدير". فقط و الله أعلم 


فتوی نمبر : 144108200815

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں