
برتن دھوتے اور کپڑے دھوتے وقت اگر پہنے ہوئے کپڑوں میں چھینٹے لگ جائیں یا سوکھ جائیں تو کیا اس کپڑے میں نماز پڑھ سکتے ہیں ۔؟
عام طور پر برتن میں موجود چیز پاک ہوتی ہے، اس لیے اگر اس کے چھینٹے کپڑوں پر لگ جائیں تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، ان کپڑوں میں نماز ہو جائے گی۔
مشکاۃ المصابیح میں ہے:
"و عن أسماء بنت أبي بكر الصديق انها قالت: سألت امأرة رسول الله ﷺ فقالت يا رسول اللہ ﷺ أرأيت إحدانا إذا أصاب ثوبها الدم من الحيضة كيف تصنع فقال رسول الله ﷺ (إذا أصاب ثوب إحداكن الدم من الحيضة فلتقرصه ثم لتنضحه بماء ثم لتصلي فيه) ."
(كتب الطهارة، باب تطهير النجاسة، الفصل الأول ج: 1 ص: 153 ط: المکتب الاسلامی)
فقط اللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144709102253
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن