بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عفشال نام رکھنے کا حکم


سوال

میرا سوال یہ ہےکہ  اگر لڑکا پیدا ہوا ہو اور اس کا  مسلم نام عفشال   رکھا جائے توکیا  جائز ہے اور اس نام کا کیا مطلب ہو گا؟

جواب

"عفشال" نام تتبع اور تلاش کے بعد   اردو /عربی/ فارسی کی کسی مستند لغت   میں نہیں مل سکا، لہذا مذکورہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے نہ رکھا جائے،مذکورہ نام رکھنے  کے بجائے انبیاء کرام علہیم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر "اسلامی نام "کے عنوان سے بہت سارے نام موجود ہیں ،اس سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144310100999

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں