بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے مانع حیض دوا کا استعمال


سوال

کیا اعتکاف کرنے والی عورت ،گولی کھا کر اپنی ماہواری کو بڑھا سکتی ہے اور اعتکاف کر سکتی ہے؟

جواب

حیض کا خون بند کرنے کے لیے دوا وغیرہ استعمال کرنا ناجائز تو  نہیں ہے، البتہ بسااوقات طبی لحاظ سے یہ عورت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس سے ماہواری کے ایام میں بے قاعدگی بھی ہوجاتی ہے، لہٰذا دوا وغیرہ کے ذریعے بتکلف حیض کو روکنا مناسب نہیں ہے، تاہم دوا کے استعمال کے ذریعے اگر ماہواری روک  دی جائے تو  پاکی کے اَحکام لاگو ہوں گے، یعنی اس دوران اعتکاف درست ہوگا۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے:

"وبرده لایبقی ذا عذر، بخلاف الحائض.

(قوله: بخلاف الحائض) ... وهذا إذا منعته بعد نزوله إلی الفرج الخارج، کما أفاده البرکوي، لما مرّ أنه لایثبت الحیض إلا بالبروز، لا بالإحساس به، خلافاً لمحمد، فلو أحست به فوضعت الکرسف في الفرج الداخل ومنعته من الخروج فهي طاهرة، کما لو حبس المني في القصبة."

(باب الحیض،ج1،ص308،ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144708101861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں