بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

’’عدین‘‘ کا معنی کیا ہے؟


سوال

عدین کا معنی کیا ہے؟ اور محمد عدین نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

عربی اور اردو کی مستند کتب لغات میں تلاش بسیار کے باوجود ’’عدین‘‘کا معنی نہیں مل سکا۔

’’عدیل‘‘اس سے ملتا جلتا نام  ہے، لہذا بیٹے کا نام ’’محمد عدیل‘‘ رکھا جاسکتا ہے، ’’عدیل‘‘ کا معنی ہے:(1) برابر، نظیر، یکساں، مانند،رتبہ اور قد میں مساوی(2) عادل، منصف۔(فیروز اللغات)

نیز بہتر یہ ہے کہ صحابہ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، تاکہ ان کے نام کی برکت حاصل ہو۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102653

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں