بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ساٹھ سالہ عورت کے لیے عدت وفات کا حکم


سوال

ساٹھ سالہ بےاولاد عورت کے لیے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عورت پر  شوہر کے انتقال کے دن سے چار مہینہ دس دن عدت گزارنا لازم ہے،  اور اس دوران ان کے لیے  شدید ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنا،  زیب وزینت، بناؤسنگھار  اختیارکرنا، خوش بو لگانا، اور  شوخ رنگ اور نئے کپڑے وغیرہ پہننا جائز نہیں ہوگا۔ اگر چہ  وہ ساٹھ سالہ بے اولاد ہو۔

 البحر الرائق شرح کنز الدقائق  میں ہے:

"وجب في الموت إظهارا للتأسف علی فوات نعمة النکاح؛ فوجب علی المبتوتة إلحاقا لها بالمتوفی عنها زوجها بالأولی؛ لأن الموت أقطع من الإبانة ... دخل في ترك الزینة الامتشاط بمشط أسنانه ضیقة لا الواسعة، کما في المبسوط، و شمل لبس الحریر بجمیع أنواعه و ألوانه ولو أسود، وجمیع أنواع الحلي من ذهب وفضة وجواهر، زاد في التاتارخانیة القصب".

(کتاب الطلاق، فصل في الإحداد، ج: 4، ص: 253)

فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 144407101748

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں