بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عبداللہ ، عبد الرحمن نام رکھنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ہے


سوال

اپنے بیٹے کا ایسا نام رکھنا چاہتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ ہو؟ ایسا نام بتائیں؟

جواب

آپ اپنے بیٹے کا نام عبداللہ یا عبدالرحمٰن میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں، کیوں کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب/پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں۔

السنن الکُبری للبیھقی میں ہے:

"عن أبي وهب الجشمي رضي الله عنه وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌سموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة".

(‌‌‌‌‌كتاب الضحايا، باب ما يستحب أن يسمى به، ج:9، ص:514، رقم الحدیث:19307، ط:دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

کنزالعمال میں ہے:

"‌سموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة. "ع عن أبي وهب الجسمي".

(‌‌الباب السابع في بر الأولاد وحقوقهم، ‌‌الفصل الأول في الأسماء والكنى، ج:16، ص:422، رقم الحديث:45222، ط:مؤسسة الرسالة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144502101525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں