کیا لڑکے کےلیےعبدالمناف نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟
لفظ عبد کے معنی بندےاورغلام کے ہوتے ہیں، جب کہ مناف عربی زبان میں باب افعال سے اسم مفعول کا صیغہ ہے۔ انافۃ کے معنی بلند ہونے، صاحب شرافت ہونے کے ہیں، اس کے مطابق مناف کے معنی ایسے شخص کے ہوں گے جو بلند کیا گیا ہو، اور شرف بخشا گیا ہو۔ لفظ عبد عام طور پر بطور اضافت ان ناموں کی ابتدا میں آتا ہے جو اللہ تعالی کے اسماء وصفات ہوں، جیسے عبد الرحمن(رحمن کا بندہ)، عبد الجبار (جبار کا بندہ)۔ چونکہ لفظ مناف اللہ تعالی کے اسماء و صفات میں سے نہیں ہے، اس لیے اس سے پہلے عبد نہ لگایا جائے، صرف مناف نام رکھنا کافی ہے۔ورنہ معنی ٹھیک نہیں رہیں گے۔ ایک کمزور رائے کے مطابق لفظ مناف جاہلیت کے کسی بت کا نام ہے، لیکن اس رائے کو درست تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ فقط و ا للہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200059
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن