بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عبد المعز اور عبد المعین نام رکھنا


سوال

عبد المعیز اور عبد المعین نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

”عبد المعیز“ (ی کے ساتھ) درست نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ’’مُعِزّ‘‘ ہے،  جس کے معنی ’’عزت دینے والے‘‘  کے ہیں، لہذا ”عَبْدُ الْمُعِزّ“کا  معنی ہے: عزت دینے والے (اللہ) کا بندہ۔  یہ نام رکھنا جائز ہے۔

”مُعِین“ بھی اللہ تعالی کي صفات ميں سے ہے ، جس کے معنی:  ”مددگار“ کے ہیں، لہذا ”عَبْدُ المُعِین‘‘ کا  معنی ہے:  مدد کرنے والے (اللہ) کا بندہ،  یہ نام رکھنا بھی  جائز ہے۔

المعجم الوسيط  ميں هے:

"(المعز) من أسماء الله تعالى ومعناه الواهب العزة لمن يشاء."

(2 / 598، باب العين، ط:  دار الدعوة)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144407101153

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں