بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’عَبدُ الْعَلِيّ‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

میرا نام "عبدالعلی" ہے، بعض لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تمہارے نام کے معنی صحیح نہیں ہیں۔ مہربانی کرکے راہنمائی فرمائیں۔

جواب

’’ الْعَلِيُّ‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنیٰ میں سے ہے، اس لیے’’عَبدُ الْعَلِيّ‘‘نام رکھنا درست ہے، کیوں کہ اس کا معنی بنتا ہے ( الْعَلِيُّ کا بندہ)۔

قرآن کریم میں ہے:

{وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَالْعَلِيُّ الْعَظِيمُ} [البقرة: 255]  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200901

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں