بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عباسی کا عباسی کو زکاۃ دینا


سوال

کیا ایک عباسی دوسرے عباسی کو زکاۃ دے سکتا ہے?

جواب

عباسی کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے،خواہ دینے والا عباسی ہو یا غیر عباسی، کیوں کہ عباسی بنو ہاشم میں سے ہیں اور بنو ہاشم کو زکاۃ دینا جائز نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:

’’یہ صدقات  (زکوۃ اور صدقاتِ واجبہ ) لوگوں کے مالوں کا میل کچیل ہیں، ان کے ذریعہ لوگوں کے نفوس اور اَموال پاک ہوتے ہیں اور بلاشبہ یہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کے لیے اور آلِ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لیے حلال نہیں ہے‘‘۔

لہذا اگر کسی عباسی یا سید کی امداد کرنا ہو تو صاف مال(عطیات)میں سے ان کی امداد کی جا ئے۔

صحيح مسلم (2/ 754):

 «إن هذه الصدقات إنما هي أوساخ الناس، وإنها لاتحل لمحمد، ولا لآل محمد».

البحر الرائق شرح كنز الدقائق  (2/ 265):

" (قوله: وبني هاشم ومواليهم) أي لايجوز الدفع لهم ؛ لحديث البخاري: «نحن - أهل بيت - لاتحل لنا الصدقة»، ولحديث أبي داود: «مولى القوم من أنفسهم، وإنا لاتحل لنا الصدقة»". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں