بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ذو الحجة 1447ھ 15 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

آمنہ نام کا اردو اور انگلش میں صحیح تلفظ کیا ہے؟


سوال

 میں نے اپنی بیٹی کا نام صحابیہ  کے نام سے منسوب آمنہ رکھا ہے، آمنہ نام کو اردو میں کس طرح پکارا جائے گا اور انگلش میں کس طرح لکھا جائے گا؟

1- Amna 2- Aamina 3 - Aminah. ان میں سے کون سا  بہتر ہے؟

جواب

 آمنہ کا صحیح تلفظ  ”آمِنہ“ یعنی آخر میں ہاء کے ساتھ ہے۔آپ ﷺکی والدہ ماجدہ اور کئی صحابیات کا اسم گرامی تھا۔

اور انگلش میں صحیح  تلفظ  Aamina ہے۔

الاصابہ فی معرفۃ الصحابہ میں ہے:

"آمنة بنت عفان بن أبي العاص بن أمية بن عبد شمس الأموية أخت أمير المؤمنين عثمان.

قال أبو موسى: أسلمت يوم الفتح وكانت عند سعد حليف بني مخزوم وكانت من النسوة اللاتي بايعن رسول الله صلى الله عليه وسلم مع هند امرأة أبي سفيان على ألا يشركن بالله شيئاً و لايسرقن و لايزنين. ذكر ذلك بن إسحاق في المغازي.

وذكر بن الكلبي أنها كانت في الجاهلية ماشطة وأنها تزوجت الحكم بن كيسان مولى بني مخزوم." 

(باب الکنی، حرف الیاء آخر الحروف، ج:7، ص:445، ط:دارالجیل)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144706100218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں