میرے گھرکےآگے والےحصہ میں فٹ پاتھ پر کچھ لوگوں نے سگریٹ کاٹھیہ لگایاہوا،میرے گھرکاسامنے والا حصہ بڑاعام روڈہے ،اورسرکاری ہے ،قانونامیری اجازت کےبغیروہ اس کواستعمال نہیں کرسکتے، مجھے شرعی راہنمائی چاہیے ،کہ شرعاوہ میرےگھرکےسامنے ٹھیہ لگاسکتے ہیں یانہیں ؟جبکہ وہ لوگ سگریٹ وغیرہ بیچتے ہیں لوگ وہاں آکرچرس وغیرہ پیتے ہیں گاناگاتے ہیں ،اورہماری خواتین کےلئے باہرنکلنامشکل ہے۔
صورت مسئولہ میں اگرواقعۃ اس معاملہ میں قانونی اعتبارسے سائل کی اجازت کےبغیرمذکورہ فٹ پاتھ پرکسی کوٹھیہ لگانے کی اجازت نہیں اورمذکورہ ٹھیہ کی وجہ سے سائل اوراس کےاہل خانہ کوتکلیف بھی ہورہی ہےتو سائل کوشرعایہ حق حاصل ہےکہ وہ ان لوگوں کومذکورہ جگہ پرسگریٹ کاٹھیہ لگانے سے روکے ۔
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام میں ہے:
"الإحداث - إن إحداث شيء في الطريق العام يضيق الطريق ويضر بالمارة غير جائز، انظر المادة (19) أما إذا كانت لا تضيق الطريق بسبب اتساعها فالإحداث جائز ما لم يمنع (الطوري) ، والحكم في الجلوس على الطريق العام للبيع والشراء هو على هذا الوجه فإذا كان مضرا فهو غير جائز وإذا كان غير مضر فجائز ومع ذلك إذا كان غير مضر ومنع فالإحداث غير جائز أيضا وبما أنه قد منع الإحداث في المادة (27 9) وفي هذه المادة فلا يجوز الإحداث ولو كان غير مضر."
(المقالة الثانیة،الکتاب الثامن،الفصل الثالث،ج:3،ص:231،ط:دارالجیل)
وفیہ ایضا:
"(مادة 927) - (ليس لأحد الجلوس في الطريق العام للبيع والشراء ووضع شيء فيه وإحداثه بلا إذن ولي الأمر وإذا فعل يضمن الضرر والخسارة اللذين يتولدان من ذلك الفعل...ولكل من أهل المرور حق منعه."
(الکتاب الثامن،الباب الثانی ،الفصل الثالث،ج:2،ص:623،ط:دارالجیل)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144611102697
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن