بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عام حالات میں جمعہ و عیدین مساجد و عید گاہ میں ہی ادا کرنا چاہیے


سوال

عام حالات میں جب کہ مساجد وہ عید گاہ کھلی ہوں اور گھرمیں تین بالغ مرد ہوں تو کیا جمعہ اور عیدین پڑھی جاسکتی ہیں؟ 

جواب

عام حالات میں مساجد و عید گاہ میں ہی جمعہ و عید کی نماز کا حکم ہے؛ کیوں کہ ان دونوں جماعتوں میں اجتماع اور افراد کی کثرت مطلوب ہے،جب کہ متفرق جگہوں پر ٹولیوں کی شکل میں جمعہ و عیدین ادا کرنے کی صورت میں تقلیلِ جماعت کا سبب اور مکروہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202169

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں