بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1445ھ 15 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آلتی پالتی مار کر بیٹھنے والے کی امامت کا حکم


سوال

ایک بندہ جو دوزانو یعنی نماز میں تشہد کی حالت میں بیٹھنے سے معذور ہے،  کیا آلتی پالتی بیٹھ کر تشہد پڑھ سکتا ہے؟  اور اسی طرح مسجد میں امامت کرا سکتا ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص تشہد کی حالت میں دو زانو نہ بیٹھ سکتا ہو تو ایسا شخص مجبوراً چار زانو (آلتی پالتی) بیٹھ سکتا ہے، پھر اگر وہ رکوع و سجود کے ساتھ نماز ادا کرتا ہو یعنی اشارے سے نماز ادا نہ کرتا ہو،صرف دوزانو بیٹھنے میں تکلیف ہو تو اُس کی امامت درست ہے،  اور اگر  رکوع و سجود سے قاصر ہونے کی وجہ سے اشارہ سے نماز پڑھتا ہو اس کا امامت کرانا درست نہیں، اس کی اقتدا میں نماز نہیں ہو گی۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 579):

"(و) لا (قادر على ركوع وسجود بعاجز عنهما) لبناء القوي على الضعيف".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144211201607

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں