بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انسانی اعضاء کی پیوندکاری


سوال

اگر کسی کا آلہ تناسل کٹ جائے تو اس نے کسی اور کا لگوا لیا تو اب اس کے لیے بیوی سے ہم بستری  جائز ہے؟

جواب

کسی انسان کے لیے کسی اور کے عضو  کو اپنے جسم میں لگانا جائز نہیں ہے، لہذا  اگر کسی نے اس  قسم کی پیوندکاری اور سرجری  کرلی تو استغفار کرنا چاہیے، البتہ بیوی سے ہم بستری اس کے لیے جائز ہوگی۔

"فتاوی ہندیہ " میں ہے:

"الِانْتِفَاعُ بِأَجْزَاءِ الْآدَمِيِّ لَمْ يَجُزْ، قِيلَ: لِلنَّجَاسَةِ، وَقِيلَ: لِلْكَرَامَةِ، هُوَ الصَّحِيحُ، كَذَا فِي جَوَاهِرِ الْأَخْلَاطِيِّ".

 (5 / 354، الباب الثامن عشر فی التداوی والمعالجات، ط: رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201131

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں