بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

آدھی آستین والی شرٹ میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

کیا آدھی آستینوں والی شرٹ میں نماز ہو جاتی ہے ؟

جواب

آدھی آستین والی شرٹ میں نمازکراہت کے ساتھ ہوجاتی ہے،لہذا بغیر ضرورت کے آدھی آستین والی شرٹ میں نماز نہیں پڑھنا چاہیے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو صلى رافعا كميه إلى المرفقين كره. كذا في فتاوى قاضي خان."

(کتاب الصلوٰۃ، الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها،الفصل الثاني فيما يكره في الصلاة وما لا يكره، 1/ 106،ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144709102013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں