بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آبِ زمزم کو عام پانی میں ملانے کا حکم


سوال

کیا زمزم کو عام پانی میں ڈالنے سے سارا پانی زمزم بن جاتا ہے ؟یا  زمزم میں اگر عام پانی ڈالا جاۓ تو سارا پانی زمزم بن جاتا ہے؟

جواب

واضح رہےکہ آبِ زمزم کو عام پانی میں ملانےسےیا عام پانی کوآبِ زمزم میں ملانےسےآبِ زمزم کی برکات عام پانی میں منتقل ہوجاتی ہیں ،البتہ آبِ زمزم جس پانی میں ملایا جائے، اگر وہ پانی تھوڑا ہو اور آب زم زم کی مقدار زیادہ ہو، تو اس پورے پانی کو آبِ زم زم کہا جاسکتا ہے، لیکن اگر عام پانی کی مقدار آبِ زمزم سے زیادہ ہو، تو اسے آب زمزم کہنا درست نہیں ہے، تاہم ایسا پانی بھی برکت سے خالی نہیں ہے۔

فتح القدیر میں ہے:

"‌المغلوب ‌غير ‌موجود حكما حتى لا يظهر في مقابلة الغالب كما في اليمين".

(كتاب الرضاع، 452/3، ط: دارالفكر)

فقط واللہ ا علم 


فتوی نمبر : 144402100366

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں