بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

6بیٹیوں 2 بھائی 2 بہن میں میراث کی تقسیم


سوال

مرحوم کے لواحقین میں 6 بیٹیاں 2بھائی 2بہنیں ہیں تو ان کے درمیان وراثت کس طرح تقسیم کریں گے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مرحوم  کے حقوق ِمتقدمہ  یعنی   تجہیز وتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد اگر مرحوم پر کوئی  قرضہ ہے  تو اس کو ادا کرنے  کے بعد  اگر مرحوم   نے کوئی  جائز وصیت کی ہے تو اس کو ایک تہائی سے ادا کرنے کے بعد  باقی منقولہ وغیر منقولہ ترکہ  کو (18)حصوں میں تقسیم کر کےمرحوم کی ہر ایک بیٹی کو 2 حصے اور مرحوم کے ہرایک بھائی کو 2حصے اور مرحوم کے ہر ایک بہن کو 1حصہ ملے گا ۔

صورتِ تقسیم یہ ہے :

میت (مرحوم)3 / 18

بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بھائی بھائی بہن بہن
21
2222222211

یعنی فیصد کے اعتبار سے ہر ایک بیٹی  کو 11.11فیصد  اور ہر ایک بھائی کو 11.11فیصد اور ہرایک بہن کو 5.55 فیصد ملیں گے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں