بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غلطی سے طلاق کا لفظ دو مرتبہ کہہ دیا جبکہ ایک کا ارادہ تھا


سوال

میں نے دو ماہ پہلے بیوی کو ایک طلاق دی پھر رجوع کر لیا لیکن کل پھر ایک طلاق دے دی تو کیا اس سے نکاح ختم ہو گیا ہے ؟

(وضاحت) پہلے ایک طلاق رجعی کے بعد رجوع کرلیا تھا، لیکن دوسری مرتبہ لڑائی ہوئی جسے ختم کرنے کی خاطر ایک طلاق دینے کا ارادہ تھا لیکن جلد بازی میں لفظ طلاق دو مرتبہ بول دیا’’ میں تمہیں طلاق طلاق دیتا ہوں‘‘ اس صورتِ حال میں کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دوسری مرتبہ طلاق دیتے ہوئے غلطی سے طلاق کا لفظ دو مرتبہ کہہ دینے سے مزید دو طلاقیں واقع ہوکر مجموعی تین طلاقیں ہوگئی ہیں اور نکاح ختم ہوگیا ہے، اب رجوع کی گنجائش نہیں رہی کیونکہ مطلقہ شوہر پر حرام ہوچکی ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(أو مخطئا) بأن أراد التكلم بغير الطلاق فجرى على لسانه الطلاق أو تلفظ به غير عالم بمعناه أو غافلا أو ساهيا  أو بألفاظ مصحفة يقع قضاء فقط، بخلاف الهازل واللاعب فإنه يقع قضاء وديانة لأن الشارع جعل هزله به جدا فتح."

(كتاب الطلاق، 3/ 241،  ط: سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے: 

"وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية."

(كتاب الطلاق،الباب السادس في الرجعة،فصل فيما تحل به المطلقة ومايتصل به،1/ 473، ط:رشيدية)

بخاری شریف میں ہے:

"عن عائشة أن رجلا طلق امرأته ثلاثا فتزوجت فطلق فسئل النبي صلى الله عليه وسلم أتحل للأول قال: لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول."

(كتاب الطلاق،باب من أجاز طلاق الثلاث،2/ 300، ط:رحمانية)

ترجمہ: " حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں، عورت نے دوسری جگہ نکاح کیا اور دوسرے شوہر نے بھی طلاق دے دی، پھر آپ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کیا یہ عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہوگئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں! یہاں تک کہ دوسرا شوہر بھی اس کی لذت چکھ لے جیساکہ پہلے شوہر نے چکھی ہے۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں