بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محلہ میں سے ایک ہی شخص کا اکیسویں شب کے بعد اعتکاف میں بیٹھنا


سوال

اگر 21 شب کو پورے محلہ میں سےکوئی بھی اعتکاف میں نہ بیٹھے ، 1 دن بعد کوئی  بیٹھ جائے تو کیا سنت کفایہ ادا  ہو جائے گی؟

جواب

سنت اعتکاف کا وقت رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو سورج غروب ہوتے ہی شروع ہوجاتا ہے، اس لیے معتکف کو سورج غروب ہونے سے پہلے نیت کرکے اعتکاف کی جگہ میں داخل ہونا ضروری ہے، اگر اکیسویں شب میں مغرب کی نماز کے بعد  (یعنی بیسویں روزے کا سورج غروب ہونے کے بعد) اعتکاف شروع کیا  تو یہ مسنون اعتکاف نہیں ہوگا، بلکہ نفلی اعتکاف ہوجائے گا۔

اگر مذکورہ شخص کے علاوہ گاؤں میں کوئی شخص بیسویں روزے کا سورج غروب ہونے سے پہلے اعتکاف بیٹھا ہو تو گاؤں والے کی طرف سے سنتِ کفایہ ادا ہوگئی، البتہ مذکورہ شخص کا سنت اعتکاف نہیں ہوا۔ اور اگر اس شخص کے علاوہ کوئی ایک شخص بھی مسنون اعتکاف میں نہ بیٹھا ہو تو  تمام گاؤں والے  اس سنت کے چھوڑنے والے ہوں گے، اب اس پر توبہ واستغفار کی جائے اور آئندہ اس کا اہتمام کیا جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 442):

 "(وَسُنَّةٌ مُؤَكَّدَةٌ فِي الْعَشْرِ الْأَخِيرِ مِنْ رَمَضَانَ) أَيْ سُنَّةُ كِفَايَةٍ كَمَا فِي الْبُرْهَانِ وَغَيْرِهِ لِاقْتِرَانِهَا بِعَدَمِ الْإِنْكَارِ عَلَى مَنْ لَمْ يَفْعَلْهُ مِنْ الصَّحَابَةِ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201773

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں