
میری پھوپھی کا انتقال ہوا ، ان کے ورثا میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ، شوہر کا انتقال پہلے ہو گیا ہے ، ان کے ترکہ میں 55 لاکھ روپے ہیں۔
پوچھنا یہ ہے کہ ہر ایک وارث کو کتنا حصہ ملے گا؟
صورت مسئولہ میں مرحومہ کے ترکہ کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے مرحومہ کی تجہیز وتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد ، اگرمرحومہ پرکوئی قرض ہو تو اس کو ادا کرنے کے بعد ، اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے نافذ کرنے کے بعد مرحومہ کی تمام جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو 6 حصوں میں تقسیم کرکے اس کے ہر ایک بیٹے کو 2 حصے اور اس کی ہر ایک بیٹی کو ایک حصہ ملے گا ۔
صورت تقسیم یہ ہے:
مرحومہ پھوپھی:6
| بیٹا | بیٹا | بیٹی | بیٹی |
| 2 | 2 | 1 | 1 |
یعنی کل ترکہ پچپن لاکھ روپے ہو تو مرحومہ 1,833,333.33روپے ہر ایک بیٹے کو ، اور 916,666.66 روپےہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144707101362
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن