بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچوں کی شادی کے لیے گفٹ

سوال

میری نانی نے میری والدہ کو اپنے انتقال سے دو سال پہلے کچھ سونا گفٹ دیا تھا اور  اس کو حوالے بھی کر دیا تھا تاکہ میری اور میری بہن اور بھائی کی شادی کے وقت کام آئے پھر نانی کا انتقال ہو گیا ،آیا یہ ترکہ میں شامل ہوگا؟ یا صرف ہمارا ہے ۔

تنقیح: دادی کے الفاظ یہ تھے:"میں رہوں یا نہ رہوں یہ سونا تم رکھ لو ،بچوں کی شادی میں کام آئے گا۔

 

جواب

صورت مسئولہ میں اگر آپ کی نانی نے    آپ کی والدہ  کو سونا   یہ کہہ کرگفٹ  کیا  تھا کہ:"یہ سونا تم رکھ لو ،بچوں کی شادی میں آئے گا"  اور باقاعدہ مالکانہ قبضہ بھی سائل کی والدہ کو دے دیا تھا   تو شرعاً  یہ سونا  سائل کی  والدہ کا ہوگیا   ؛ لہذا  اب نانی  کی وفات کے بعد  یہ سونا  ورثاء میں تقسیم نہیں ہوگا ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل

(كتاب الهبة،ج:5، ص:691،ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144802101114
تاریخ29-08-2026

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں