
کیا یہ حضرت أبو الدرداء رضی الله عنه کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں:
نصیحت کے لیے موت کافی ہے اور زمانہ ، جُدا کرنے کے لیے کافی ہے، آج تم گھروں میں ہو اور کل قبر میں ہو سکتے ہو۔
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کا یہ قول تاریخ دمشق لابن عساکر میں موجود ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:
"عن أبي الدرداء قال: كفى بالموت واعظا، وكفى بالدهر مفرقا، اليوم في الدور، وغدا في القبور".
أخرجه ابن عساكر في تاريخه في العلاء بن الوليد (47/ 194)، ط. دار الفكر للطباعة والنشر والتوزيع،1415 هـ =1995 م)
فقط والله اعلم
فتویٰ نمبر : 144504100742
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن