بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دس تولہ سونے پر کتنی زکوۃ لازم ہوگی؟


سوال

دس تولہ سونے پہ کتنے روپے زکوۃ بنے گی‎؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جس دن سونےکی زکوٰۃ ادا کی جائے گی اس دن دس تولہ کی قیمت فروخت کا اعتبار کر کے اس کا چالیسواں حصہ ( ڈھائی فیصد)یا موجودہ سونے  کا چالیسواں حصہ ادا کرنا لازم ہوگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما مقدار الواجب من هذا النصاب فما هو مقدار الواجب من نصاب الذهب والفضة وهو ربع العشر."

(بدائع الصنائع ، كتاب الزكوة، ص:21، ج:2، ط:سعيد)

وفیہ ایضا:

"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا؛ لأن المذهب عندهم أنه إذا هلك النصاب بعد الحول تسقط الزكاة سواء كان من السوائم أو من أموال التجارة."

(بدائع الصنائع ، كتاب الزكوة، ص:22، ج:2، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں