کسی غیر مسلم کی موت پر ’’إِنَّا للهِ‘‘ پڑھنا کیسا ہے؟
1- ان کلمات میں اللہ تعالی کی یکتائی اور آخرت کی یاد ہے، کسی بھی انسان کی موت اس عقیدے کی یاد دہانی کا ذریعہ بن سکتی ہے، خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔
2- ہر موت زندہ انسان کو اپنی موت کی یاد دہانی کراتی ہے، اس حیثیت سے ان کلمات سے یاد دہانی میں غیر مسلم یا مسلم کی موت برابر ہے۔
3- یہ کلمات کسی بھی ناگہانی آفت پر پڑھے جاتے ہیں، اس مٰیں اعتقاد کا پہلو ملحوظ نہیں ہوتا۔
لہٰذا اس کی گنجائش ہے، البتہ اگر کوئی کسی کافر کو مسلمان سمجھ کر پڑھے گا تو اس میں کفر کا ندیشہ ہے۔ (میت کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا۔172-2) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200286
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن