بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا غیر فطری عمل کرنا ہنڈی کا کاروبار


سوال

1- میرا سوال یہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے اعضاء کوچاٹتے یا چو ستے ہیں اور انزال منہ سے باہر کریں، یہ جائز ہے یا ناجائز یا حرام؟ حدیث کی روسے جواب دیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جائز ہے لیکن فطرت نہیں مانتی۔2- کیا روزے کی حالت میں اپنی بیوی کے پستان نپل کے علاوہ چوسنا جائز ہے؟3- ہنڈی کاکاروبار جائزہے؟ لوگ 1000 ریال پاکستان بھیجتے ہیں جوکہ پاکستان میں 26000 روپیہ بنتا ہے، جس آدمی کے لئے بھیجتے ہیں اس کو وہاں 25000 ہزار دیا جاتا ہے اور اسی دن ملتا ہے یعنی یہ مزدوری کرتے ہیں یہ لوگ۔ کونسی صورت جائز ہوگی؟

جواب

1۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میری شرمگاہ کونہیں دیکھا اور نہ میں نے کبھی آپ کی شرمگاہ کو دیکھا،چنانچہ مذکورہ فعل انسانی فطرت اور حیا کے خلاف ہونے کی وجہ سے ایک باحیا اور پاکیزہ فطرت انسان کا کام نہیں ہوسکتا۔
2۔مکروہ ہے،اور اگر انزال بھی ہوگیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا،اور قضا واجب ہوگی۔
3۔ ہنڈی کا کاروبار ملکی وبین الاقوامی قوانین کی رو سے ممنوع ہے ، اس لیے رقم کی ترسیل کے لیے جائز قانونی راستہ ہی اختیار کرنا چاہیے ، البتہ اگر کسی نے ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوائی تو اسے مندرجہ ذیل شرعی حکم کی تفصیل ملحوظ رکھنا لازمی ہے:جتنی رقم دی جائے اتنی ہی رقم آگے پہنچانا ضروری ہے، اس میں کمی بیشی جائز نہیں ہے، البتہ بطور فیس الگ سے طے شدہ اضافی رقم لی جاسکتی ہے۔کرنسیوں کے مختلف ہونے کی صورت میں جیسا کہ سوال میں ایک طرف کرنسی ریال ہے اور دوسری طرف پاکستانی روپیہ۔ادائیگی کے وقت اس ملک کی کرنسی کے متعین کردہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے، اس میں بھی کمی بیشی کرکے لین دین جائز نہیں ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں جب 1000 ریال کے 26000 پاکستانی روپے بنتے ہیں تو اتنے ہی آگے دینا ضروری ہے، مزدوری کے نام پر کمی کرنا جائز نہیں۔ مزدوری یا فیس الگ سے طے کر کے لی جائے۔


فتوی نمبر : 143408200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں