بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ گروپ میں مشترکہ طور پر درود بھیجنا


سوال

ایک واٹس ایپ گروپ میں روزانہ کا درود تمام ممبرز سے اکھٹا کیا جاتا ہے اور پھر اسے جمعۃ المبارک کو بارگاہِ  رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کیا جاتا ہے۔ مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ طریقہ کار درست ہے؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجنا بہت ہی سعادت مندی کا کام  اور افضل عبادات میں سے ہے ، لیکن اس عمل میں ریا کاری اور تشہیر سے بچنا ضروری ہے ، زیر نظر مسئلہ میں بیان کردہ صورت خلوص کے منافی معلوم ہورہی ہے ، بہتر صورت یہ ہے کہ   ہر ایک شخص اپنے طور پر بارگاہِ  رسالت  مآب صلی اللہ علیہ وسلم  میں درود بھیجے۔ اور مناسب موقع دیکھ کر، دوسروں کو بھی درود پڑھنے کی  ترغیب دی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200182

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں