بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یکم ذوالحجہ کے بعد عمرہ کرنے کی صورت میں حلق یا قصر کروانے کا حکم


سوال

میری فلائٹ ذو الحجہ کے چاند کے بعد ہے اور ذولحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد  ناخن اور بال کاٹنا تو منع ہے، تو کیا میں عمرہ کرنے کےبعد اپنے بال کاٹوں گی یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، اس کے لیے مستحب ہے کہ  یکم ذو الحجہ کے بعد  قربانی سے پہلے پہلے ناخن اور بال نہ کاٹے اور  یہ استحباب صرف ان لوگوں کے لیے ہے  جن کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو، البتہ اگر کوئی مرد یا عورت حج کے لیے جائے اور یکم ذو الحجہ کے بعد عمرہ کرے، تو احرام سے حلال ہونے کے لیے حلق یا قصر کرنا ضروری ہے، بغیر حلق یا قصر کے احرام سے حلال نہیں ہوگا۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں آپ جب یکم ذو الحجہ کے بعد عمرہ ادا کریں گی، تو آپ کے لیے  قصر (انگلی کے ایک پورے کے برابر بال کٹوانا) لازم ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"‌فدل أن الحلق أو التقصير، واجب، لكن الحلق أفضل؛ لأنه روي أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «دعا للمحلقين ثلاثا، وللمقصرين مرة واحدة فقال: اللهم اغفر للمحلقين، فقيل له: والمقصرين، فقال: اللهم اغفر للمحلقين، فقيل له: والمقصرين، فقال: اللهم اغفر للمحلقين، والمقصرين» ، ولأن في الحلق تقصيرا وزيادة، ولا حلق في التقصير أصلا، فكان الحلق أفضل."

(كتاب الحج، ج:2، ص:140، ط:دار الكتب العلمية)

رد المحتار میں ہے:

"[خاتمة] قال في شرح المنية: وفي المضمرات عن ابن المبارك في تقليم الأظفار وحلق الرأس في العشر أي عشر ذي الحجة قال لا تؤخر السنة وقد ورد ذلك ولا يجب التأخير اهـ ومما ورد في صحيح مسلم قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «إذا دخل العشر وأراد بعضكم أن يضحي فلا يأخذن شعرا ولا يقلمن ظفرا» فهذا محمول على الندب دون الوجوب بالإجماع، فظهر قوله: ولا يجب التأخير إلا أن نفي الوجوب لا ينافي الاستحباب فيكون مستحبا إلا إن استلزم الزيادة على وقت إباحة التأخير ونهايته ما دون الأربعين فلا يباح فوقها. قال في القنية: الأفضل أن يقلم أظفاره ويقص شاربه ويحلق عانته وينظف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع، وإلا ففي كل خمسة عشر يوما، ولا عذر في تركه وراء الأربعين ويستحق الوعيد فالأول أفضل والثاني الأوسط والأربعون الأبعد اهـ."

(كتاب الصلاة، ج:2، ص:181، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں