بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صبغۃ اللہ اور زین الحسن نام رکھنا


سوال

بچےکا نام "صبغة الله" رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟ اور "زین الحسن" نام کیسا ہے؟

جواب

صَبَغَ یَصبُغ معنی ہے: رنگنا، ڈبونا، مشغول ہونا۔

"صِبْغَۃ" (صِبْغَة)کا معنی ہے: رنگ (جس سے رنگا جائے)، رنگنے کے بعد کی شکل، طرز، شکل ۔  "صبغۃ اللہ" کا معنی ہے: وہ فطرت جس پر خدا نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اللہ کا مقرر کردہ دین۔ (القاموس الوحید ص:۹۰۸ ادارہ اسلامیات) 

"زَیْن" کا معنیٰ زینت ہے،  "زین الحَسَن" کا معنی ہوگا: حَسَن کی زینت۔

یہ دونوں نام رکھ سکتے ہیں۔

لسان العرب (13/ 201):

"قَالَ الأَزهري: سَمِعْتُ صَبِيًّا مِنْ بَنِي عُقَيلٍ يَقُولُ لِآخَرَ: وَجْهِي زَيْنٌ وَوَجْهُكَ شَيْنٌ؛ أَراد أَنه صَبِيحُ الْوَجْهِ وأَن الْآخَرَ قَبِيحُهُ، قَالَ: وَالتَّقْدِيرُ وَجْهِي ذُو زَيْنٍ وَوَجْهُكَ ذُو شَيْنٍ، فَنَعَتَهُمَا بِالْمَصْدَرِ كَمَا يُقَالُ: رَجُلٌ صَوْمٌ وعَدْل أَي ذُو عَدْلٍ. وَيُقَالُ: زَانَهُ الحُسْنُ يَزِينه زَيْناً."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں