بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سعی سے پہلے قصر یا حلق کرنے کا حکم


سوال

ایک عورت نے عمرے کا طواف کیا مگر سعی ترک کردی اور قصر کے ذریعے احرام کھول دیا، اب میں نے یہ سنا ہے کہ عورت پر دو دم لازم ہے، ایک دم ترک سعی کی وجہ سے(اگر وہ عورت نیا احرام باندھ کر نئے عمرہ کے افعال ادا کرنے بعد ماقبل عمرے کی سعی کی قضاء کرلیتی ہے حالت احرام میں ہی تو ترک سعی والا دم ساقط ہوتا ہے؟) اور دوسرا دم وقت سے پہلے احرام کھولنے کی وجہ سے ، اس دوسرے دم کی کیا حقیقت ہے مدلل راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

واضح رہے کہ سعی واجبات میں سے ہے، اگر مرد و عورت میں سے  کسی کی سعی رہ جائے ، اور وہ اس کا اعادہ بھی نہ کرے تو  ترک سعی کی وجہ سے اس پر ایک دم لازم ہوگا، اور دم دینے کے بعد دوبارہ سعی کرنے کی ضرورت نہیں ، کیوں کہ سعی واجبات میں سے ہے اور دم سے واجب کا نقصان پورا ہوجاتا ہے، تاہم اگر کوئی نئے سرے سےاحرام باندہ کر  سعی کا اعادہ کرلے تو اس سے یہ دم ساقط ہوجاتا ہے، باقی ترکِ سعی سے عورت پر  دوسرا  کوئی دم (وقت سے پہلے احرام کھولنے کا دم) لازم نہیں ہوتا۔

مبسوط للسرخسي  میں ہے :

"(قال:) وإن ترك السعي فيما بين الصفا، والمروة رأسًا في حج أو عمرة فعليه دم عندنا، وهذا؛ لأن السعي واجب، وليس بركن عندنا، الحج والعمرة في ذلك سواء، وترك الواجب يوجب الدم ...، وجحتنا في ذلك قوله تعالى: {فمن حج البيت أو اعتمر فلا جناح عليه أن يطوف بهما} [البقرة: 158]، ومثل هذا اللفظ للإباحة لا للإيجاب فيقتضي ظاهر الآية أن لايكون واجبًا، ولكنا تركنا هذا الظاهر في حكم الإيجاب بدليل الإجماع، فبقي ما وراءه على ظاهره."

(کتاب المناسک، باب السعي بين الصفا والمروة، ج:4 ، ص: 50، ط:دار المعرفۃ)

غنیۃ الناسک میں ہے:

"ولو ترک السعی و رجع الی اھلہ... فاراد العود یعود باحرام جدید، فان کان بعمرۃ فیأتی اولا بافعال العمرۃ، ثم یسعی۔۔۔۔واذا اعادہ سقط الدم، قال فی الاصل: والدم احب الی من الرجوع؛ لان فیہ منفعۃ للقفراء، والنقصان لیس بفاحش."

(ص:278، ط:ادارۃ القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101685

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں