بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں منی ہاتھ سے نکالنے کا حکم


سوال

روزے کی حالت میں منی ہاتھ سے نکالنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مشت زنی ناجائز ہے، اگر روزے کی حالت میں کسی نے یہ فعلِ بد کیا تو دوہرا گناہ ہوگا،لہذا صورت مسئو لہ میں اگر ہاتھ سے منی خارج کردے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اس ایک روزے کی قضا واجب ہوگی، البتہ کفارہ واجب نہیں ہوگا۔

تبیین حقائق میں ہے:

"وَلَا يَحِلُّ أي : الاستمناء بالکف لَهُ إنْ قَصَدَ بِهِ قَضَاءَ الشَّهْوَةِ لِقَوْلِهِ تَعَالَى {وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ} [المؤمنون: 5] {إِلا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ} [المؤمنون: 6] إلى أَنْ قَالَ {فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ} [المؤمنون: 7] أَيْ الظَّالِمُونَ الْمُتَجَاوِزُونَ فَلَمْ يبَحْ الِاسْتِمْتَاعُ إلَّا بِهِمَا فَيَحْرُمُ الِاسْتِمْتَاعُ بِالْكَفِّ الخ."

(كتاب الصوم،باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،323/1ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409101273

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں