بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قسم کا کفارہ ایک ہی شخص کو دینا اور اس کا طریقہ


سوال

میں نے قسم کا کفارہ ایک ہی شخص کو دیا کیونکہ وہ رشتہ میں میری بہن تھی اور بہت ضرورت مند تھی، کیا قسم کا کفارہ ایک ہی شخص کو دے سکتے ہیں یا دس الگ الگ لوگوں کے دینا پڑے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں قسم کا کفارہ (کھانا کھلانا یا کپڑے دینا) ایک  مسکین کو ایک دن  میں دینا درست نہیں، البتہ اگر ایک ہی مسکین کو کفارہ دینا چاہے تو اس کا طریقہ یہ ہے اس کو  دس دنوں میں دو وقت کا کھانا کھلائے یا اس کی رقم (ایک دن ایک صدقۃ الفطر کی مقدار) دے یا دس دن میں دس متوسط کپڑے یا اس کی رقم دے دے تو یہ جائز ہے۔   

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو أعطى مسكينا واحدا عشرة أثواب في مرة واحدة لم يجزئه كما في الطعام وإن أعطاه في كل يوم ثوبا حتى استكمل عشرة أثواب في عشرة أيام أجزأه كما في الطعام" 

(کتاب الأيمان، الباب الثاني فيما يكون يمينا وما لا يكون يمينا، الفصل الثاني في الكفارة، ج:2، ص:62، ط:رشيدية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكفارته) هذه إضافة للشرط لأن السبب عندنا الحنث (تحرير رقبة أو إطعام عشرة مساكين) كما مر في الظهار (أو كسوتهم بما) يصلح للأوساط 

(قوله عشرة مساكين) أي تحقيقا أو تقديرا، حتى لو أعطى مسكينا واحدا في عشرة أيام كل يوم نصف صاع يجوز، ولو أعطاه في يوم واحد بدفعات في عشر ساعات، قيل يجزئ، وقيل لا، وهو الصحيح لأنه إنما جاز إعطاؤه في اليوم الثاني تنزيلا له منزلة مسكين آخر لتجدد الحاجة من حاشية السيد أبي السعود. وفيها: يجوز أن يكسو مسكينا واحدا في عشر ساعات من يوم عشرة أثواب أو ثوبا واحدا، بأن يؤديه إليه ثم يسترده منه إليه أو إلى غيره بهبة أو غيرها لأن لتبدل الوصف تأثيرا في تبدل العين، لكن لا يجوز عند أكثرهم قهستاني عن الكشف، وقوله لكن لا يجوز يحتمل تعلقه بالثانية فقط أو بها وبالأولى أيضا وهو الظاهر بدليل ما قدمناه. اهـ.".

(كتاب الأيمان، ج:3، ص:725، 726، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں