بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ایک امام دو جگہوں پر عیدالفطر کی نماز پڑھا سکتا ہے؟


سوال

کیا ایک امام دو جگہوں پر عیدالفطر کی نماز پڑھا سکتا ہے؟

جواب

ایک امام کا دو جگہ عید کی نماز پڑھانا درست نہیں، کیوں کہ پہلی جگہ امامت کرانے کی وجہ سے امام کی عید کی نماز ادا ہو جائے گی اور وجوب ساقط ہو جائے گا، اس کے بعد اگر وہ دوسری جگہ عید کی نماز پڑھاتا ہے تو وہ واجب ادا نہیں ہو گی، بلکہ نفل ادا ہو گی، جب کہ مقتدیوں کی نماز واجب ہو گی، اور یہ قاعدہ مسلم ہے کہ نفل نماز پڑھنے والا واجب پڑھنے والوں کی امامت نہیں کرا سکتا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 579):

"(و) لا (مفترض بمتنفل وبمفترض فرضًا آخر) لأن اتحاد الصلاتين شرط عندنا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں