بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی بینک کی آمدنی رکھنے والے کی دعوت کا حکم


سوال

میرے سسرال میں بینک اسلامی کی آمدنی ہے، کیا ان کی دعوت قبول کی جاسکتی ہے؟

جواب

موجودہ دور میں اسلامی بینکنگ کے نام سے کھلنے والا کوئی بھی بینک ہماری تحقیق کے مطابق اسلامی نہیں، اس مسئلے کی تفصیلی وضاحت ہماری ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے، لہذا اسلامی بینک کی آمدنی ناجائز ہے، اس لئے اگر آپ کے سسرال والوں کی تمام یا اکثر آمدنی اسلامی بینک کی ہے تو ان کے ہاں کھانے پینے سے پرہیز اور ایسی دعوت سے عذر کرلیجئے، البتہ اگر بینک کی آمدنی کے ساتھ دیگر آمدنی بھی ہے اور وہ بینک کی آمدنی سے زیادہ ہے تو ایسی صورت میں ان کی دعوت قبول کی جاسکتی ہے، والله اعلم


فتوی نمبر : 143603200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں