بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نمایاں وصف زندگی


سوال

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کوئی ایک نمایاں  وصف بتادیں؟

جواب

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھی بہت  گراں قدر صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بے شمار اچھی صفات کی حامل تھیں،  ان میں سے چند ایک درجِ ذیل ہے:

"عن عائشة أم المؤمنين، قالت: ما رأيت أحدا أشبه سمتا ودلا وهديا برسول الله في قيامها وقعودها من فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم".

(سنن الترمذی، ابواب المناقب،باب ما جاء في فضل فاطمة رضي الله عنها ، رقم الحدیث:3872، ج:6، ص:183، ط:دارالغرب الاسلامی)

ترجمہ:أم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی کو عادات و اطوار، سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔

"عن عبد الله بن مسعود، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن فاطمة حصنت فرجها فحرمها الله وذريتها على النار»".

(المعجم الكبير للطبراني، مسندالنساء،ومن مناقب فاطمة رضي الله عنها ، رقم الحدیث:1018، ج:22، ص:406، ط:مکتبہ ابن تیمیہ)

ترجمہ:حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک فاطمہ نے اپنی عصمت و پاک دامنی کی ایسی حفاظت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے اور اُس کی اولاد کو آگ پر حرام فرما دیا ہے،  اس حدیث کو امام طبرانی بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے ۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101735

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں