بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اوقاف کی زمین پر بینک کی تعمیر ناجائز ہے


سوال

 کیا اوقاف کی زمین پر سودی بنک کی عمارت تعمیر کرنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں اوقاف  کی زمین پر بینک  کی عمارت بنانا ناجائز ہے؛ اس لیے کہ  اولًا تو وقف پراپرٹی قربت کے کاموں میں صرف کرنے کے لیے وقف کی جاتی ہے، اور یہ قربت نہیں ہے، نیز وقف کے اصول کی خلاف ورزی کے علاوہ سودی معاملات کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے  مزید  برا  ہے۔

الفتاوى الهندية (2 / 353):

"(ومنها) أن يكون قربة في ذاته وعند التصرف ."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں