میں نے پچھلے رمضان میں قرآنِ مجید پڑھا، مگر وہ پورا نہ ہوسکا، اب مجھے یاد بھی نہیں کہ کتنے پارے پڑھے تھے، کیا اب میں اس رمضان میں دوبارہ نیا قرآنِ مجید شروع کر سکتا ہوں؟
قرآنِ مجید پڑھنے کے آداب میں سے ہے کہ ترتیب سے پڑھا جائے، البتہ ایک قرآنِ مجید کی تکمیل سے پہلے دوسری مرتبہ قرآنِ مجید شروع سے پڑھنا ممنوع نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں اس رمضان میں آپ ابتدا سے قرآنِ مجید شروع کر سکتے ہیں، تاہم سال بھر روزانہ تلاوت کا معمول بنانے کی کوشش کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201153
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن