بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ابوبکر نام کے ساتھ کون سا نام ملایا جائے؟


سوال

ابوبکر نام کے ساتھ ایک اور نام ملا کے رکھنا چاہتا ہوں کونسا نام ملاؤں جو معنی اور بولنے میں خوبصورت ہو؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مفرد (ایک لفظ والا نام) رکھنا بھی جائز ہے اور مرکب(ایک سے زائد الفاظ پر مشتمل )نام رکھنا بھی جائزہے،لہذا اگر صرف ابوبکر نام رکھا جائے تو یہ بھی درست ہے اور اگرابوبکر نام سے پہلے" محمد" نام کااضافہ کرکے "محمد ابوبکر"نام رکھا جائے تو یہ اور  بہتر ہے۔

الفقہ الاسلامی و ادلتہ میں ہے:

"ويجوز التسمية بأكثر من اسم واحد، والاقتصار على اسم واحد أولى، لفعله صلّى الله عليه وسلم بأولاده".

 (القسم الاول العبادات،الباب الثامن الاضحیۃ و العقیقیۃ،المبحث الثانی احکام المولود،التسمیۃ باکثر من اسم واحد،ج:4،ص:2753،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں