بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز، روزوں کے علاوہ کسی دوسری چیز کا فدیہ

سوال

موت کے بعد مرحوم کی طرف سے کن کن چیزوں کا فدیہ دیا جاتا ہے؟ جس طرح نماز اور  روزے کا فدیہ دیا جاتا ہے۔

جواب

مرحوم کی طرف سےذمہ پر باقی رہ جانے والے واجب الادا  روزوں اور  نمازوں کا  فدیہ ہی ادا کرنا لازم ہوتا ہے، نماز اور روزے  کے علاوہ کسی دوسری چیز کا فدیہ ادا کرنا لازم نہیں ہوتا ہے۔ باقی اگر آپ کو نماز یا روزے کے فدیہ سے متعلق کوئی سوال پوچھنا ہو تو متعین کر کے سوال ارسال کردیں۔  فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ دیکھیے:

مرحوم کی نمازوں اور روزوں کے فدیہ کا حکم

قضا نمازوں کا فدیہ اور اس کا ثبوت

کیا قضا نمازوں کے فدیہ کا ذکر احادیث میں ہے؟

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200267
تاریخ16-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں