بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 شوال 1441ھ- 28 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

تکبیراتِ انتقال اور تسبیحاتِ رکوع و سجود جہراً پڑھنے کا حکم


سوال

اگر کسی نے قراءت کے علاوہ تکبیراتِ انتقال، رکوع وسجود میں تسبیحات اور تشھد  جہراً پڑھا اور ایسا سہواً  کیا تو  اس پر سجدۂ  سہو ہوگا یا نہیں؟  یا نماز کا اعادہ ہوگا اگر عمداً یہ کام کیا؟ 

جواب

واضح رہے کہ نماز میں جو  اَذکار انفرادی طور پر پڑھے جاتے ہیں ان کو  آہستہ آواز سے پڑھنا مسنون ہے،  جہراً نہیں پڑھنا چاہیے۔

لہذا منفرد اور مقتدی کو  تکبیراتِ انتقال، اور ہر نمازی (بشمول امام) کو رکوع و سجود کی تسبیحات اور تشہد  آہستہ پڑھنا چاہیے،  جہراً نہیں پڑھنا چاہیے،   تاہم اگر کوئی شخص عمداً یا سہواً جہری طور پر پڑھ لیتا ہے تو  سجدۂ  سہو لازم نہیں ہو گا، تاہم یہ طریقہ سنت کے خلاف ہے، لہٰذا عمداً ہونے کی صورت میں مکروہ ہوگا۔

شرح الوقاية لعلي الحنفي (1/ 302):
"واتفقوا على إخفائه لقول ابن مسعود: «من السُّنَّة أنْ يُخْفِي التشهد»، رواه أبو داود، والتِّرْمِذي".

الموسوعة الفقهية الكويتية (16/ 185):
"الجهر بالتشهد:
12 - أجمع العلماء على الإسرار بالتشهد وكراهة الجهر به، واحتجوا بحديث عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: من سنة الصلاة أن يخفي التشهد".

الفتاوى الهندية (1/ 72):
"(سننها) رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهر الإمام بالتكبير، والثناء، والتعوذ، والتسمية، والتأمين سرًّا".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 81):
"(قوله: والجهر فيما يخافت فيه للإمام إلخ) في العبارة قلب، وصوابها والجهر فيما يخافت لكل مصلّ، وعكسه للإمام ح، وهذا ما صححه في البدائع والدرر، ومال إليه في الفتح وشرح المنية والبحر والنهر والحلية على خلاف ما في الهداية والزيلعي وغيرهما، من أنّ وجوب الجهر والمخافتة من خصائص الإمام دون المنفرد.
والحاصل أن الجهر في الجهرية لايجب على المنفرد اتفاقًا؛ وإنما الخلاف في وجوب الإخفاء عليه في السرية، وظاهر الرواية عدم الوجوب، كما صرح بذلك في التتارخانية عن المحيط، وكذا في الذخيرة وشروح الهداية كالنهاية والكفاية والعناية ومعراج الدراية. وصرحوا بأن وجوب السهو عليه إذا جهر فيما يخافت، رواية النوادر اهـ فعلى ظاهر الرواية لا سهو على المنفرد إذا جهر فيما يخافت فيه، وإنما هو على الإمام فقط". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144103200293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے