کہیں یہ بات سنی ہے کہ: انسان جس جگہ کی مٹی سے بنا ہے وہیں اس کی قبر بنتی ہے، کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟
علما نے اس نکتے پر بحث کی ہے کہ ہر انسان مٹی سے بنتا ہے یا انسانِ اول حضرت آدم مٹی سے بنے ہیں؟ راجح بات ہے کہ: پہلے انسان مٹی سے بنے ہیں اور باقی انسانوں کے بارے مٹی سے بنا ہوا اس لیے کہا جاتا ہے کہ :مٹی سے ہی غذائیں کھا کر نطفہ بنتا ہے، جو انسان کی تخلیق کا باعث بنتا ہے۔
اس حوالے سے سورہ طہ کی آیت :"منہا خلقناکم۔۔۔ الخ کے تحت بعض مفسرین نے عطاء خراسانی رحمہ اللہ کی ایک موقوف روایت سمیت دیگر روایات بھی نقل کی ہیں، لیکن سنداً کمزور ہونے اور دیگر نصوص کے خلاف ہونے کی بنا پر محققین انہیں قبول نہیں کرتے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143803200021
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن