کرسچنز کو قربانی کا گوشت ،خیرات،صدقہ زکات دے سکتے ہیں؟
غیر مسلموں کو قربانی کا گوشت یا نفلی صدقہ دے سکتے ہیں ، لیکن زکاۃ اور صدقاتِ واجبہ نہیں دے سکتے۔
"لایجوز صرف الزکاة إلی الکافر بلا خلاف؛ لحدیث معاذ رضي اللّٰه عنه: خذ من أغنیائهم وردها إلی فقرائهم". (بدائع الصنائع:۲/۴۹، کتاب الزکاة، فصل الذي یرجع إلی الموٴدی إلیه، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200977
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن