بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چوکھٹ پر اللہ تعالیٰ کا نام ظاہر ہونا


سوال

ایک شخص کی چوکھٹ پر ’’اللہ‘‘  لکھا ہوا ابھر آیا بالکل صاف تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

سوال کا مقصد اگر یہ ہے کہ دروازے کی چوکھٹ پر اللہ کا نام ظاہر ہوگیا (مثلاً لکڑی کی قدرتی بناوٹ ایسی ہو کہ لفظ اللہ ظاہر ہوتاہو) تو  ایسی چوکھٹ بنانے کا کیا حکم ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی چوکھٹ بنانا جائز ہے، اگر بے ادبی کے ڈر کی وجہ سے ’’اللہ‘‘  کا نام دروازہ کی چوکھٹ سے مٹانا ہو یا اس پر کلر وغیرہ کرنا ہو تو  یہ منع نہیں ہے۔ بہر حال چوکھٹ کی زمین والی جانب وہ لکڑی وغیرہ استعمال نہ کی جائے جہاں قدم رکھ کر انسانوں کا گزر ہو، دائیں بائیں یا اوپر کی جانب میں وہ لکڑی استعمال کی جاسکتی ہے۔

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال پوچھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200231

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں