’’انشور ملک‘‘ (ensure milk) جو کہ پاؤڈر والا دودھ ہے، وہ حلال ہے یا نہیں؟ آج کل ڈاکٹر حضرات کم زور اور بوڑھوں کو یہ دودھ لکھ کر دیتے ہیں طاقت پیدا کرنے کے لیے۔ نیز مشتبہ چیزوں کی فہرست بھی مطلوب ہے۔
جدید مصنوعات میں سے کھانے یا پینے کی چیز کی حلت اور حرمت کے بارے میں اس وقت تک نہیں بتایا جاسکتا، جب تک اس کے اجزاء کا علم نہ ہو؛ لہذا اس کے لیے کسی حلال سرٹیفیکیشن کے ادارے سے رجوع فرمائیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201836
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن