بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی شرٹ پہن کر نماز


سوال

کیا ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا ٹھیک ہے، نماز ہوجاتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں نماز ہوجائے گی۔ البتہ اگر اس کی آستین کہنیوں سے اوپر ہوں تو نماز مکروہ ہوگی۔

 اور آستین کہنیوں سے نیچی ہوں تو بھی یہ  صلحاء کا لباس نہیں ہے،  اس لیے مسلمانوں کو  چاہیے کہ  صالحین، دین دار، اور نیکوکاروں کے لباس کو اختیار کریں، اور فساق وفجار اور کفار کے لباس اور طور طریق سے حتی المقدور پرہیز کریں۔

"للنهي عنه لما فيه من الجفاء المنافي للخشوع". ( كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، فصل في المكروهات، ١/ ١٢٨)

فتاوی قاضی خانمیں ہے:

"ولو صلي رافعاً كميه إلي مرفقين كره". ( فصل فيما يفسد صلاة) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں