بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگر کے لیے وظیفہ


سوال

 شوگر کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتادیجیے!

جواب

کسی بھی بیماری کے علاج کے لیے ماہر معالج کی طرف رجوع کرنا چاہیے، اس کی تجویز کردہ دوا اور بتائی ہوئی پرہیز پر عمل کرنا چاہیے، اور اس کے ساتھ ہی دعا اور رجوع الی اللہ بھی ہونا چاہیے ، لہذا دوا اور علاج کے ساتھ ساتھ  سورۂ رحمٰن کو طاق عدد (مثلاً تین یا پانچ یا سات) مرتبہ پڑھ کر خود پر دم کریں اور پانی پر دم کریں اور اس پانی کو پی لیا کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200241

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں